گمان “لاہور پاکستان سےآن لائن شائع ہونے والا ایک سہ ماہی تحقیقی جریدہ ہے جونوبل انسٹیٹیوٹ آف نیو جنریشن کے تحت شائع ہوتا ہے۔اس جریدے کے اجراء  کا بنیادی مقصد اردو زبان و ادب  کی ترویج و اشاعت کے علاوہ کلاسیکی متن  اورمخطوطات کے ساتھ  ساتھ جدید تنقیدی افکار و نظریات ، لسانیات  اور شاعری  کی معیاری تحقیق پر مشتمل غیر مطبوعہ تخلیقات  کی اشاعت ہے۔ تحقیقی جریدے کا ایک مقصد اردو کے محققین، ناقدین اور لسانیات کے ماہرین کوایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں  نہ صرف اُنہیں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا نے کا موقع ملے  بلکہ نئے لکھنے والے  تحقیق کاروں کی حوصلہ افزائی  اوررہنمائی بھی ہو سکے۔”گمان “کے اجراء کا ایک مقصد دنیا بھر میں موجود اردو زبان و ادب کے علماء اور محققین کے  درمیان روابط کو فروغ دینا بھی ہے اس سے  نہ صرف ایک دوسرے کے ساتھ  روابط مستحکم  ہونگے بلکہ تحقیق کے معیار میں بھی بہتری آئے گی

Published: 2018-03-31